ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے بعد اب اُڈپی میں مسلم لڑکے کی پیٹائی؛ غیر مسلم لڑکی کے ساتھ سیر و تفریح   کرنے کا الزام

مینگلور کے بعد اب اُڈپی میں مسلم لڑکے کی پیٹائی؛ غیر مسلم لڑکی کے ساتھ سیر و تفریح   کرنے کا الزام

Sun, 12 Dec 2021 10:28:31    S.O. News Service

اُڈپی، 12؍ دسمبر (ایس او نیوز) مینگلور میں غیر مسلم لڑکی کے ساتھ بس پر سفر کرنے کے دوران جمعہ کو مسلم لڑکے کی بری طرح پیٹائی کرنے کی  وڈیو  سوشیل میڈیا پر وائرل  ہوگئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے مینگلور پولس نے چار  لوگوں کو گرفتار کیا تھا، اب اسی طرح کا دوسرا واقعہ  اُڈپی میں پیش آیا ہے جہاں مسلم  نوجوان  کو   غیر مسلم لڑکی کے ساتھ   پیدل چلنے کے دوران  پیٹائی کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سالیگرام کا  رہنے والا   الطاف (27)    اپنی پڑوسی غیر مسلم لڑکی کے ساتھ منی پال میں پیدل  چل رہا  تھا  جس کے دوران  مبینہ بجرنگیوں نے  اس بات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہ  وہ  غیر مسلم لڑکی کے ساتھ تفریح کررہا تھا،  مانپا جھیل کے قریب پیٹائی شروع کردی۔

الطاف کی پیٹائی کرنے والوں کی شناخت پرانیش، ونوتھ پجاری اور سنجے کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ الطاف کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر دیا گیا  ہےاور اس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمین کو گرفتار کیا گیا  ہے۔


Share: